a122.jpg

اس قدر کون Ù…Ø+بّت کا صِلہ دیتا ہے
اُس کا بندہ ہوں جو بندے کو خدا دیتا ہے

جب اُترتی ہے مِری رُوØ+ میں عظمت اُس Ú©ÛŒ
مجھ کو مسجوُد ملائک کا بنا دیتا ہے

رہنمائی کے یہ تیور ہیں کہ مجھ میں بَس کر
وہ مجھے میرے ہی جوہر کا پتا دیتا ہے

اُس کے ارشاد سے مجھ پر مِرے اَسرار کُھلے
کہ وہ ہر لفظ میں آئینہ دِکھا دیتا ہے

ظُلمتِ دہر میں جب بھی میں پُکاروں اُس کو
وہ مِرے قلب کی قندیل جلا دیتا ہے

اُس Ú©ÛŒ رØ+مت Ú©ÛŒ بھلا آخری Ø+د کیا ہو Ú¯ÛŒ
دوست Ú©ÛŒ طرØ+ جو دُشمن Ú©Ùˆ دعا دیتا ہے

وہی نِمٹے گا مِری فِکر کے سناٹوں سے
بُت کدوں کو جو اَذانوں سے بسا دیتا ہے

وہی سرسبز کرے گا مِرے ویرانوں کو
آندھیوں کو بھی جو کردارِ صبا دیتا ہے

فن Ú©ÛŒ تخلیق Ú©Û’ لمØ+ÙˆÚº میں، تصوّر اُس کا
روشنی میرے خیالوں میں مِلا دیتا ہے

قصر و ایواں سے گُزر جاتا ہے چُپ چاپ ندیم
دَر Ù…Ø+مد کا جب آئے تو صدا دیتا ہے